آج سے حج مقامات پر بغیر اجازت جانے پر پابندی

سعودی عرب : سعودی عرب میں حج مقامات مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں داخلے پر پابندی کا نفاذ ,آج اتوار 19جولائی سے کیا جا رہا ہے جو 12 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حج انتہائی محدود طور پر کیا جائے گا، ہر ایک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔  وزارت داخلہ نے 12 جولائی کو جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ بغیر حج پرمٹ کے مشاعر مقدسہ جانے والوں پر10 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کی رقم دوگنا کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا