pak Pakistan PM Imran Khan 13oct 2019 afp 5

سیرت النبی ﷺ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے تاکہ سیرت النبیﷺ کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے- وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ ، سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی سنٹر کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مختلف مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر عطاء الرحمن (ویڈیو لنک) ، پروفیسر شعیب خان اور راشد خان کی شرکت

اجلاس میں ہری پور ہزارہ میں پاک آسٹرئین فاخوشولے
Pak-Austrian Fachhochschule
کے قیام ، سیرت النبی ﷺ سنٹر ، انڈسٹری اور یونیورسٹیوں میں بہتر کوارڈینیشن کے لئے ریسرچ سنٹر کے قیام ، تعلیم کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کی آسان رسائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ

مزید پڑھیں:  حکومتی رابطے اور جوڑ توڑ ناکام،آئینی ترامیم غیرمعینہ مدت تک موخر

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سیرت النبی ﷺ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے تاکہ سیرت النبیﷺ کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے۔

اعلیٰ تعلیم خصوصاً نالج اکانومی، آرٹفیشل انٹیلی جنس ، اور انڈسٹری اور یونیورسٹیوں میں بہتر کوارڈینیشن کے حوالے سے ریسرچ سنٹر کے قیام سے متعلق منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں میں بے شمار صلاحیت موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صلاحیت کے فروغ کے لئے موافق ماحول فراہم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی آسان اور ملک بھر میں رسائی خصوصاً طالبعلموں تک فراہمی کو یقینی بنانے اور اس حوالے سےدرپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وکلاء کا آئینی ترامیم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان