کوہاٹ پولیس کی کارروائی -بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر ملکی ساختہ خود کار ہتھیار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی.ڈی پی او کے مطابق انڈس ہائی وے پر کاروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا اسلحہ سمگلر غیر ملکی ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت پکڑا گیا. برآمد شدہ اسلحہ میں وائرلیس بیس سیٹ, نائٹ وین دوربین گرینیڈ کوف 30 کلاشنکوف, 2 ایل ایم جی مشین گن, 1رائفل, 2 پستول اور 30 چارجرز شامل ہے . ڈی پی او جاویداقبال نے بتایا کہ غیر ملکی ساخت کے ہتھیار اور دیگر آلات درہ آدم خیل سے وزیرستان سمگل کئے جارہے تھے. ملزم قاری ثابت اللہ سکنہ افغانستان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان