خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت سے متعلق اچھی خبر

ویب ڈیسک (سعودی): خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، انہوں نے اسپتال سے ہی ویڈیو کال کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بیمار ہونے کے باعث سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی طبیعت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے اور وہ ملکی امور سے متعلق سرگرمیوں کا اسپتال سے ہی جائزہ لے رہے ہیں، فرمانروا نے کابینہ اجلاس کے دوران مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کروناصورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی