hqdefault 13

رستم میں واقع تمباکو بھٹی میں آگ بھڑک اُٹھی

ویب ڈیسک(رستم):تاجہ غلاما میں واقع تمباکو بھٹی میں آگ لگ کر پھیل گئی. آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز نے پیشہ ورانہ طریقہ کار اپناتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمباکو بھٹی کے دیگر حصوں کو محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  مسلح افواج نے ہر مشکل وقت میں پولیس کا ساتھ دیا ہے ، آئی جی پی خیبر پختونخوا