1 195

خیبر پختونخوا حکومت کا کھیلوں کی معطل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی معطل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ،کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کھیلوں کے تمام گراونڈ عید کے بعد کھولے جائیں گے ،ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے ایس او پیز تیارایتھلیٹک ٹریک ،فٹبال، ہاکی، لان ٹینس، مارشل آرٹس، جیم، بیڈمنٹن، سکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال، کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،تمام کھلاڑیوں کے لیے ماسک پہننا اور سیناٹائزر کا استعمال لازمی قراردہر کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا، کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کھیلوں کی سرگرمیاں بحالی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، ڈی جی سپورٹس سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد بھی کھیلوں کے مقابلے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب