Imran Khan and Ashraf Ghani 1280x720 1

عمران خان، اشرف غنی رابطہ : وزیراعظم عمران خان نے اُمید ظاہرکی کہ امریکہ ،طالبان امن معاہدے پرمکمل عمل کیا جائیگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے امیدظاہر کی ہے کہ افغان امن عمل میں موجودہ تیزی جاری رہے گی جس سے امریکہ طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کے لئے مزید اعتماد سازی پیدا ہوگی اور اس سے بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔

وہ افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے انہیں عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دینے کے لئے ٹیلی فون کیا۔

مزید پڑھیں:  رستم میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد شدید زخمی

وزیراعظم نے امن کوعمل میں شراکت داری کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پربھرپورزوردیاکہ افغانستان میں امن انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف ادارہ جاتی طریقوں کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کے لئے ملکرکام کرنے کی اہمیت اجاگرکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن اور یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے اگلے اجلاس کو جلد منعقد کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

عیدکی مبارکبادکے جواب میں عمران خان نے کہاکہ رواں سال عیدالاضحی ایسے موقع پرآئی جب عالمی برادری کوکوروناوائرس سمیت مختلف چیلنجوں کاسامناہے۔

انہوں نے افغانستان میں کوروناوائرس کی وباء سے ہونے والے جانی نقصان پرصدراشرف غنی سے تعزیت کی اورامیدظاہر کی کہ اس وباء پرکامیابی سے قابوپالیاجائے گا۔