نوشہرہ میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف جے آئی یوتھ کااحتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (نوشہرہ): نوشہرہ میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف جے آئی یوتھ کااحتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے قتل و زیادتی کے خلاف ریلی بھی نکالی ہے، ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی، احتجاج کا مقصد اپنی اواز ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچانا ہے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا اب بچیوں پر مزید مظالم قابل برداشت نہیں ،چھ سالہ سیما کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، حکومت بچیوں کے ساتھ مظالم کے روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے ، بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت سخت قانون سازی کریں اور قاتلوں کو نشان عبرت بنائے-

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب