بنوں میں پولیس اور سکیورٹی ادارے قیام امن کو یقینی بنائے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک (بنوں): محرم الحرام کی آمد کے ساتھ بنوں پولیس اور سکیورٹی ادارے قیام امن عامہ کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم کے مطابق محرم الحرام کا مہینہ شروع ہو گیا ہے، نہ صرف عوامی مقامات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پر زور دے رہے ہیں، بلکہ عوام میں آگہی شعور اُجاگر کرنے کیلئے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، جس کا مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ بنوں پولیس اور سکیورٹی ادارے اُن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور غافل نہیں عوام کو بھی چاہیئے کہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ