a159d4d7 3f53 432c b3cb 10f4f6ae8b25

چترال اپر کے وادی بروغل میں 5 ستمبر سے بروغل فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے

ویب ڈیسک (چترال): محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال اپر کے زیراہتمام وادی بروغل میں 5 ستمبر سے بروغل فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ دو روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 6 ستمبر کو منعقد ہو گی۔
دو روزہ فیسٹیول میں یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، کشتی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت روایتی کھیل اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد