WhatsApp Image 2020 08 27 at 4.27.30 PM

محرم الحرام،ممکنہ سیلابی صورتحال،کرونا وائرس: خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

ویب ڈسک(پشاور):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود کی بھی اجلاس میں شرکت،اجلاس میں محرم الحرام باالخصوص عاشورہ کے پرامن جلوسوں، مجالس کے انعقاد سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا،
ایپکس اجلاس کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے، حساس علاقوں میں 9,10 محرم کو موبائل سروس کی بندش سے متعلق ضلعی حکومتوں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا، صوبہ میں بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے رابطے میں رہے،
ضم قبایلئی اضلاع میں مقامی سطح پر تنازعات کے حل کیلئے اے ڈی آر کا قیام قبایلئی روایات اور کلچر کے مطابق ہونا چاہئے،خاصہ داروں کو تربیت سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جایئں گی۔ ایپکس اجلاس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا نظام الدین، سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری محکمہ قانون اور دیگر سول و عسکری حکام کی شرکت۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات