دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد افراد متاثر، ہلاکتیں آٹھ لاکھ 49 ہزار سے زائد

ویب ڈ یسک (نیوزی لینڈ): دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 49 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد آکلینڈ میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی منصوبہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ کارآمد ہوگا، ہمیں ہر کسی کے تعاون کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا میں 90 فیصد سے زائد ممالک کا صحت کا نظام covid-19 کی وجہ سے خراب ہوچکا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے صحت کے نظام پر پڑنے والے اثرات تشویش کا باعث ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں میں حاصل کیے فوائد یک دم ختم ہوسکتے ہیں۔
یورپی کمیشن نے کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو 40 کروڑ یورو کی مدد فراہم کرے گا۔امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 لاکھ ہو چکی ہے، روئٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ جرمنی ویکسین کے اس معاہدے میں شامل ہوگیا ہے جبکہ ایجنسی یورپی یونین کے ساتھ ابھی مذاکرات کر رہی ہے۔
دوسری طرف جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 49 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 لاکھ ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار 579 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا،
امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 381 ہلاک ہوئے ہیں۔
انڈیا شدید متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ انڈیا میں اب تک 36 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار 414 ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی