Screen Shot 2020 09 03 at 3.12.55 PM

کاٹلنگ میں زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد کی حالت خراب

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ بابوزی میں زہریلی کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد کی حالت خراب ہوگئی، حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت غیر ہونے والوں میں 3 عورتیں اور 7 بچے شامل ہیں، بچوں میں 3 لڑکیاں اور 4 چھوٹے معصوم بچے شامل ہے، متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ گھر میں کھانا کھایا جس کے بعد اچانک سب کی طبیعت خراب ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا