download 36

بنوں میں پولیس کی کاروائی،قتل کیس میں ملوث مبینہ 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (بنوں) : بنوں میں وزیر سب ڈویژن پولیس کی کاروائی، سعودی عرب سے واپسی پر گھر آنے والے شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مبینہ 2 ملزمان اسلحہ اور مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیے گئے، میرانشاہ کے رہائشی ماجد خان کو سعودی عرب سے گھر واپسی پر راستے میں قتل کیا گیا تھا، ملزمان سے موبائل اور مقتول سے چھینی گئی 4 ہزار ریال سعودی کرنسی بھی برآمد کئے گئے، مبینہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان