Arms

اورکزئی پولیس کی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک (اورکزئی)اپراورکزئی میں کڑینہ پہاڑ سے بھاری مقدار میں ہیوی رینج کارتوس دستی بم اور مارٹر گولہ برآمد ہوئی، ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ذخیرہ نامعلوم دہشت گردوں نے کسی تخریب کاری کے غرض سے پہاڑ میں چھپایا تھا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ہزاروں ہیوی رینج کے کارتوس 5 عدد دستی بم 1 عدد مارٹر گولہ شامل ہیں، ایک ہفتے میں اورکزئی پولیس کی تیسری بڑی کامیاب کاروائی ہے، پہلے دو کاروائیوں میں انٹی ائیر کرافٹ گن مارٹر گولے ہزاروں کارتوس 3 پیکٹ بارود برآمد کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق