امریکا میں طیارہ گر کر تباہ،2 افراد زخمی

ویب ڈ یسک (امریکا) :امریکی ریاست ورمونٹ کے ایک علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہو گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو ریاست ورمونٹ کے علاقے مورس ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،مقامی پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کا تعلق نیو یارک سے ہے، تاہم ان کی شناخت فی الحال چھپائی جا رہی ہے، کیوں کہ تاحال ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت

حادثے کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں ورمونٹ یونی ورسٹی اسپتال پہنچایا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد طیارہ اڑا رہے تھے، اس دوران وہ ٹچ اینڈ گو لینڈنگ کی پریکٹس کر رہے تھے، پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ رن وے یا قریبی لان میں اترنا چاہ رہے تھے اور اس دوران طیارہ کریش ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے

پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں شدید زخمی تھے، فائر فائٹرز نے طیارے کی باڈی کاٹ کر دونوں کو باہر نکالا، اور زخمیوں کو حادثے کے محض 15 منٹ کے اندر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ طیارہ سنگل انجن سیسنا 170 تھا، جسے مورس وِل اسٹو اسٹیٹ ایئرپورٹ پر رکھا گیا ہے۔