بنگلہ دیش کی مسجد میں دھماکہ۔ 12 افراد جاں بحق اور47 زخمی

ویب ڈیسک (بنگلہ دیش):بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں مسجد میں دھماکے میں 12 نمازی شہید ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ضلع نارائن گنج میں جمعہ کی شب نماز عشاء کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے جبکہ 37 سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے ضلع بیت السلام مسجد میں جمعہ کی شب نماز عشاء کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امدادی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکےکے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے جسم کے اعضاء 30 سے 70 فیصد تک جھلس چکے ہیں، جنہیں فوری طبی امدار فراہم کی جارہی ہے۔
بنگلا پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،حتمی طور پر دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ائیر کنڈیشن کی گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر