سعودی عرب میں اگلے ماہ مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس منعقد ہو گی

ویب ڈیسک (سعودی عرب): سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرنس 7 اور 8 اکتوبر 2020 کو ریاض میں ہو گی, مصنوعی ذہانت کی سعودی اتھارٹی ’سدایا‘ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’مصنوعی ذہانت انسانیت کی فلاح کے لیے‘ رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کانفرنس کی سرپرستی کریں گے۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سدایا کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی کانفرنس آن لائن ہوگی تاکہ شرکا نئے کورونا وائرس کی وبا کے خطرات سے محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل

کانفرنس میں سعودی اور غیر ملکی، سرکاری ونجی اداروں کے ماہرین اور فیصلہ ساز شخصیات شرکت کریں گی جبکہ قافلہ سالار ٹیکنالوجی کمپنیاں، سرمایہ کار اور بڑے بڑے تاجر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد وبا سے صحت یابی یا مصنوعی ذہانت والے رجحانات پر مکالمے ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور انتظامی اداروں کو مستقبل کے تقاضوں سے متعلق ہم آہنگ کرنا ہے- کانفرنس کے شرکا کو بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل کی خاطر مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے منفرد خیالات سننے کا موقع ملے گا-

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان

مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس میں چار اہم کلیدی موضوعات ہوں گے۔ جدید دور کے نقوش، مصنوعی ذہانت اور حکومتیں، مصنوعی ذہانت کا راج اور مصنوعی ذہانت کا مستقبل شامل ہیں۔ پروگرام کے مطابق کانفرنس کے اختتام پر مملکت میں مصنوعی ذہانت اور گوشواروں کی قومی حکمت عملی پر مشتمل اعلامیہ جاری ہوگا۔