pic 1567500289

6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور آج اسی جذبے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب پاک افواج نے دشمن پر واضح کردیا تھا کہ اگر ہم اسلام دشمن قوتوں کی شدید مزاحمت کے باوجود آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو اس آزادی کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔

دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے اورکشمیر پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ پاکستان کی بقاءو سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور آج اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ ہی پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے ،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ پاکستانی قوم میں ایک نیا جذبہ پیداکرتی ہے اور دنیا اس بات کو مان لے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت, ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی.

محمود خان نے اس موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر میں حکومت پاکستان اور پاک فوج کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہے.

ہم نہ صرف کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کےلئے آواز اٹھاتے رہیں گے بلکہ آخری حد تک جانے کو تیار ہےں۔ وزیراعلی نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھے.

مزید پڑھیں:  محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی سرکار کی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہےں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کے لئے ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی چاہت کے مطابق حل نہ کیا گیا اور ہمیں لڑائی کرنا پڑی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے.

وزیراعلی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ایک نئے انداز کیساتھ دنیا میں اُجاگر کیا ہے ۔