Gen Qamar1599400564 0

پاکستان امن پسند ملک ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔آرمی چیف

ویب ڈیسک (راولپنڈی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اور یہ بھی کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا لازوال باب ہے، وہ دن جب محبت، قربانی اور بہادری کی داستانیں رقم ہوئیں۔

آرمی چیف جی ایچ کیو راولپنڈی میں خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں اتوار کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کا مظاہرہ بالاکوٹ کے ناکام حملے کے جواب میں کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سے جاری 85عالمی ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا میری بہنوں اور بھائیوں کی توجہ ایک اور چیلنج کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، یہ چیلنج ففتھ جنریشن یا ہائبرڈ وار کی صورت میں ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اس چیلنج کا مقصد ملک اور افواجِ پاکستان کو بد نام کر کے انتشار پھیلانا ہے، لیکن ہم اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم کے تعاون سے اس جنگ کو جیتنے میں بھی ہم ان شاء اللہ ضرور کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ بیس برس کے دوران انتہائی مشکلات سے گزرا ہے اور اسے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر جنگوں کا سامنا رہا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اعصاب شکن جنگ لڑی ہے جس میں ہزاروں شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بلاشبہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار نے خودکشی کرلی
Army Chief Sept 6 2020

آرمی چیف نے اعزازات حاصل کرنے والے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا آپ نے فرض کی ادائیگی کے دوران پاک فوج کی اعلیٰ روایت کو مقدم رکھا، آپ نے جس پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت دیا ہم سب کو اس پر ناز ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مجموعی طورپر چالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری ، چوبیس افسران اور جوانوں کو تمغہ بصالت اور ایک جوان کو اقوام متحدہ کا تمغہ دیاگیا، شہداء کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے۔