17101089451599413825

آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات میں ملک کی سلامتی پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
میں ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں پر قابو پایا، مسلح افواج نے ہمیشہ بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، صدر مملکت کا ستمبر 1965 میں ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت۔

مزید پڑھیں:  مردان میں دھماکہ:3افراد جاں بحق،پولیس اہلکار سمیت8زخمی