545601 68916899

صوبائی وزرا ئے تعلیم آج تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس کریں گے۔ وزیرتعلیم

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سا ل سے پرائمری تعلیم کی سطح پر یکساں تعلیمی نصاب رائج کرنے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے پُرعزم ہے، وزیرتعلیم نے کہا کہ پرائمری تعلیم کے لئے قومی یا مادری زبان استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ انگریزی زبان پہلی سے پانچویں کلاس تک ایک مضمون کے طورپرپڑھائی جائے گی، حکومت دسویں جماعت کے طلبہ کو تکنیکی تعلیم فراہم کرے گی جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے جدید مہارتیں بروئے کارلانے کی تجویز زیرغور ہے، ایک سوال کے جواب میں وزیرتعلیم نے کہا کہ صوبائی وزرا ئے تعلیم کے ساتھ آج ہونے والے ایک اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، شفقت محمود نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یونیورسٹیاں اورکالجز کھولے جائیں گے اور اگر کورونا وباء کی شدت بدستور کم رہی توپھرسکول بھی کھولے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان رہائی تحریک سے جعلی سرکار بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے، بیرسٹر سیف