pti salah

چترال تحصیل لوٹ کوہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ضلعی قیادت پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک (چترال): چترال میں 3 یونین کونسلوں پرمشتمل تحصیل لوٹ کوہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ضلعی قیادت پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کے لئے تباہ کن قرار دیا اور پارٹی کو بچانے کے لئے میدان میں کود پڑے، نئی تنظیم سازی کرکے اہل قیادت کو سامنے لانے کا اعلان کیا، جبکہ اس موقع پر لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ میں شامل عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے دستبردارہوگئے، گرم چشمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے چید ہ چیدہ رہنماؤں شہزادہ امان الرحمان، محمد حسین، اسرار صبوراوردیگر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بشیر لالہ نے ضلع لویر چترال کے لئے جو کابینہ تشکیل دی ہے، اس میں کارکنوں کے جذبات واحساسات اور ان کے پسند وناپسند کی عکاسی نہیں ہوئی ہے، اس لولے لنگڑے قیادت کے پاس اہلیت نہیں ہے کہ وہ پارٹی کو یکجا رکھ سکے، انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی وژن کو چترال میں ناکام ہونا نہیں چاہتے اور نہ ہم اگلے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کو اس ضلعے میں ناکامی سے دو چار ہونا چاہتے ہیں، جوکہ موجودہ نااہل ضلعی صدر اور ان کی خوشامدی کابینہ ممبران کی موجودگی میں صاف نظر آرہا ہے کیونکہ ان میں پارٹی کو چلانے اور اس کے صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنے اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت اور استطاعت بالکل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں لوٹ کوہ سے 14 ہزار ووٹ پی ٹی آئی کو ملے تھے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق