WhatsApp Image 2020 09 09 at 5.00.55 PM

شمالی وزیرستان میں گھروں کی مسماری روک دی گئی

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان):ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں، بویا کے علاقے لانڈ محمد خیل میں گھروں کی مسماری روک دی گئی، تحصیلدار غلام خان غنی الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر فریقین میں صلح کرادی گئی،
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران کے جرگہ نے اہم کردار ادا کیا، فریقین نے آئندہ حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کا عید کیا، مقامی قبائل نے قبائلی روایات کے مطابق گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہر صورت حکومتی عملداری کو یقینی بنائے گی،
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کی باقیات کو ختم کردیا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے