quetta 750x369 1

سرائے نورنگ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): سرائے نورنگ ڈی آئی خان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار رفیع اللہ خان مروت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واضح رہے کے محرم الحرام میں 25 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفرآباد کالونی میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انسپکٹر جلیل خان اور کانسٹیبل رفیع اللہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا اورپشاور میں زیر علاج تھے، گذشت شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ انسپکٹر محمد جلیل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 31 اگست کو شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد