levis

خیبر پختونخوا پولیس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ داروں ولیویز اہلکاروں کی تربیت شروع

خیبر پختونخوا پولیس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ داروں ولیویز اہلکاروں کی تربیت شروع ، پہلے مرحلے میں چھ سب ڈویژن اور سات قبائلی اضلاع کے چار ہزار اہلکاروں کو ٹرین کیا جارہا ہے ان اہلکاروں کو صوبے کے 17 مقامات پر ٹریننگ دی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق سابقہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کی پولیس کے طرز پر ٹریننگ شروع ہوگئی ہے جوکہ تین تین ماہ پر مشتمل چھ ٹریننگ سائیکلز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ایک اہلکار کو تین ماہ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ، تین ماہ مکمل ہونے کے بعد دوسری سائیکلز بھیجی جائے گی ، ٹریننگ کیلئے صوبہ بھر سے 300 سے زائد پولیس ٹرینرز ( استاد ) لگائے گئے ہیں ، ٹریننگ میرعلی ، دتہ خیل ، رزمک ، میرانشاہ ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، جنوبی وزیرستان ، مہمند ، باجوڑ ، خیبر ، کرم ، بنوں ، کوہاٹ ، اورکزئی اور پشاور میں شروع کر دی گئی ہے بنوں سے پہلی فرصت میں 125 اہلکاروں کو ٹریننگ کیلئے لکی مروت بھیجا گیا ہے ، روانگی سے قبل پولیس لائن میں ڈی آئی جی اول خان اور ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس لائن سے رخصت کیا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق