mansehra

مانسہرہ میں خاتون کا اپنی اور اپنے گھر والو ں کی جان کے تحفظ کا مطالبہ

ویب ڈیسک (مانسہرہ):مانسہرہ جائیداد کے تنازعہ پر مجھے اپنے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے 10 اگست کو تھانہ سٹی پولیس مانسہرہ کو تحریری درخواست دی تھی کہ میرے خاندان کے افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھ پر تشدد کیا مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی میرے مخالفین نے پولیس کو ساتھ ملا کر میرے گھر پر حملہ کیا ان خیالات کا اظہار مسماۃ نعیمہ اعوان ساكنہ دیگران نے مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ میں پریس بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرا خاوند اور تین بھائی فوت ہوچکے ہیں اور میرے خاندان کے دیگر افراد جن میں مظہر ولد محمود، دانش ولد محمود ، تسلیمہ زوجہ محمود ،عبدالستار بھائی تسلیمہ، نظرولد لطف الہی، عابد ولد لطف الہی، جابر ولد علی گوہر،مشتاق ولد علی گوہر اور مختار ولد علی گوھر وغیرہ میری زمین جائیداد پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں، انہوں نے 10 اگست کو میرے گھر پر مجھ پر حملہ کیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی درخواست میں نے تھانہ سٹی پولیس کو دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی الٹا پولیس ان افراد سے مل کر میرے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے، پولیس کے آئی او ندیم نے مجھ پر پستول بھی تانہ اور میں ڈر کے مارے گھر سے بھاگ کر آئی ہوں اور پریس کلب مانسہرہ میں پناہ لی ہے مانسہرہ پولیس میرے خلاف ہو گئی ہے، ملک میری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمے دار میرے خاندان والے اور پولیس ہوگی میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مجھے فل فور انصاف دلایا جائے اور محکمہ پولیس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور میرے دشمنوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے