1844578 curruptionbarhgayi 1571298684 209 640x480 1

ہزارہ کے ایم این ایز کا مبینہ میگا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک (بٹگرام): بٹگرام میں پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے ایم این ایز کا مبینہ میگا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، ایکسین پی ڈبلیو ڈی کی آڈیو کال لیک ہوگئی، ایم این اے صالح محمد خان نے 77 لاکھ، پرنس نواز خان نے 67 لاکھ اور علی خان جدون نے 17 لاکھ روپے ترقیاتی منصوبوں میں بطور کمیشن وصول کی آڈیو میں انکشاف ہوا، ہزارہ تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد کمیشن وصول کیا، ایکسین کلیم اللہ خان کا انکشاف، مبینہ کرپشن سکینڈل میں ملوث ہزارہ کے ممبران اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پیرمارنے لگے، میگا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں کا شدید رد عمل، ایکسین پی ڈبلیو ڈی ہزارہ کلیم اللہ خان کی اپنے ماتحت ایس ڈی او کیساتھ آڈیو کال لیک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا