sc

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اندر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی

ویب ڈیسک (پشاور):اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اندر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی، لڑائی میں ایک طالب علم زخمی، طلبہ کے درمیان ہاتھا پائی کینٹین میں کھانے کے معاملے پر ہوئی،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تکرار کے بعد ایک دوسرے کو بوتل سے مارنا شروع کیا، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایک طالب علم زخمی،
کیمپس پولیس نے کینٹین انتظامیہ کو حراست میں لیا، لڑائی کے دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ہاتھا پائی میں ملوث طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، لڑائی پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور خلیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درمیان ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین