23 7

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے گلگت بلتستان کے بارے میں بیان کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے گلگت بلتستان کے بارے میں بیان کو مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے گلگت بلتستان کے حوالے سے غیر ضروری بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کے پاس اس معاملے پر بیان دینے کے لیے تاریخی، قانونی یا اخلاقی کوئی جواز نہیں ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کے پوائنٹ سکورنگ کے لیے ایک کے بعد ایک بیان اور جھوٹے دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے،بھارتی لیڈروں یہ غیر ضروری بیان کشمیری عوام کے خلاف ہونے والی انسنانی حقوق کی قابل مزمت پامالیوں سے توجہ مبذول نہیں کروا سکتے۔
پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق قائم ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے، انتظامی ، سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی