unnamed 73

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نااہلی کیس، درخواست پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر ابی وسائل فیصل واؤڈا نا اہلی کیس، فیصل واؤڈا کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت رکھنے پرنااہل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، فیصل واؤڈا نے جواب داخل کرانے کے بجائے عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا کردی،فیصل واؤڈا کے وکیل نے عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست جمع کرائی، فیصل واؤڈا کی درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن میں بھی اسی نوعیت کی چار درخواستیں زیر التوا ہیں،

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی

استدعا کےمطابق الیکشن کمیشن سے درخواستوں پر فیصلہ آنے تک یہاں عدالتی کارروائی روکی جائے، فیصل درخواست گزار کے مطابق واؤڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، فیصل واؤڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے، فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واؤڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایا، فیصل واؤڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق دہری شہریت چھپانے پر فیصل واؤڈا کو نااہل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا