ویب ڈیسک(اسلام آباد)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔خزانہ، پیٹرولیم، پاور اور پلاننگ ڈویژن کے حکام سمیت ایس ای سی پی، اوگرا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کمیٹی میں شامل ۔
کمیٹی 30 روز میں سرکلر قرضے سے متعلق اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ ای سی سی میں پیش کرے گی۔ ای سی سی نے نیب، وزارت صحت، مذہبی امور اور انسداد منشیات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس منظور کردیںوزارت فوڈ نے اجلاس میں گندم کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی پی نے ایک لاکھ 10 ٹن گندم کی درآمد کیلئے چھٹا ٹینڈر کھول دیا ہے ۔جنوری 2021 تک ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہوگی، ای سی سی نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کا کوٹہ ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کردیا۔
Load/Hide Comments