45454545

واپڈا کیطرف سے مردان میں 350 روپے مرلہ زمین ایکوائر کرنے کا معاملہ

ویب ڈیسک (مردان): واپڈا کی طرف سے مردان میں 350 روپے مرلہ زمین ایکوائر کرنے کا معاملہ، جسٹس سجاد علی شاہ کا واپڈا کے وکیل سے استفسار کا کہنا تھا کہ کیا یہ ظلم نہیں کی، واپڈا کسی شہری کی آبائی زمین 350 روپے مرلہ ایکوائر کرلے، اتنے میں تو کسی ریسٹورنٹ میں ایک کپ چائے آتی ہے، آپ کو پتا ہے کہ مردان میں زمین کا کیا ریٹ ہے، وکیل واپڈا شاکر اللہ آفریدی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ بنجر زمین تھی، واپڈا نے اسے بارانی بنایا ہے، علاقے میں زمین کا ریٹ ایسا ہی ہے، سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس علاقے میں فی مرلہ 17 ہزار روپے ریٹ کی رپورٹ آئی ہے، ہائیکورٹ نے 4 ہزار روپے مرلہ ریٹ طے کیا اور آپ کو اس پر بھی اعتراض ہے، اب آپ اس کے خلاف بھی اپیل میں آ گئے، عدالت نے واپڈا کی اپیل مسترد کر دی، عدالت کی جانب سے شہری وحید کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کا حکم دے دیا، جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، واپڈا نے مردان کے علاقے محبت آباد میں شہری وحید کی 24 کنال 15 مرلے زمین 350 روپے مرلہ کے حساب سے ایکوائر کرلی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان