ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون بلوچستان کے صدرعبدالقادر بلوچ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میرےاورنواب ثناءزہری کیساتھ جوہوااسکےبعداس پارٹی کیساتھ نہیں رہ سکتے،نواب ثناء اللہ زہری سےالتجاہےاستعفا نہ دیں کیونکہ وہ رکن اسمبلی ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہم عزت کےساتھ سیاست کرناچاہتےہیں،ہم بلوچستان کےمسائل حل کرناچاہتےہیں،میں کبھی سوچ نہیں سکتاکہ پاک فوج کےخلاف باتیں کرنیوالے گروہ کیساتھ رہوں،اسی فوج کی وجہ سے بلوچستان میں امن آیاہے،فوج کےبغیر ملک کچھ نہیں ہے،نوازشریف نےآرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کانام لےکرکہاتمام مسائل کی وجہ وہی ہیں،مریم نوازکی اخلاقی تربیت یہ ہےاس نےخواتین ورکرزسےہاتھ بھی نہیں ملایا.