Maryam 4

شہباز شریف کو نا حق گرفتار کر کے پنجاب کی ترقی کو روکا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک(لاہور)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار ووٹ چور عمران خان ہے ۔جیل میں قائدِ حزبِ اختلاف ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے، جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کی دوائیاں مہنگی کر کے دکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں ، جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اقتدار کا سفر ووٹ چوری ، سیاسی انتقام اور دہشت گردی ، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند ، میڈیا کی آواز بند کر کے اب شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف کو اذیت دے کر آپ اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے این آر او نہیں ملے گا ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کوجانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی شہباز شریف کو ہسپتال میں اپنے ڈاکٹر تک رسائی نہ دینا عمران صاحب نے گٹھیا پن اور کم ظرفی کی انتہا ہ کر دی ہے ۔
مسلم لیگ(ن) ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی انتقام ، حسد اور ضد میں جو مرضی کر لو، آپ کو این آر او نہیں ملے گا شہبازشریف کو تکلیف اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب کو ترقی دی شہباز شریف کو نا حق بند کر کے ووٹ چور عمران خان عوام کا آٹا چوری کر رہا ہے ۔
عوام سب جانتی ہے شہباز شریف کو نا حق گرفتار کر کے پنجاب کی ترقی کو روکا جا رہا ہے عوام سب جانتی ہے عمران صاحب کوٹ لکھ پت میں آپ کے حکم پہ جو سلوک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ کے خوف ، ہار اور چھوٹے پن کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کب تک آخر کب تک ریاست کی طاقت کو شہباز شریف کے خلاف استعمال کریں گے۔ اپنی ذاتی تسکین اور انا کی خاطر شہباز شریف کو ٹرائیل کے دوران ناحق گرفتار کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا