imran khan balochistan cabinet meeting 1024

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11نومبر کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس گیارہ نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا مشترکہ مفادات کونسل میں نیپرا رپورٹ 2018-19پر غور ہوگا۔
مردم شماری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔ چشمہ رائٹ بینک کینال کا کنٹرول پنجاب کو دینے پر بھی غورکیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار