112756741 mediaitem112756740

حکومت کا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں، ایڈوانس بکنگ کیلئے دو ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں، امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم کو گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی تجویز دی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور

پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرزاور ضعیف شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویسین کی فراہمی زیر غور ہے ۔