704715 1549291 imran khan3a akhbar 9

وزیراعظم عمران خان افغانستان دورہ کیلئے روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ کابل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کریں گے، عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کابل میں صدراشرف غنی سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا،

دورے میں کئی اہم وزیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون پرغور ہوگا اور سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ، کراس بارڈرایشوزپر بھی بات ہوگی، رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا،

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا

جس میں پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سےامریکا طالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا، وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات کی تعریف کی،

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیراعظم نے افغانستان کے دورے کی دعوت کو قبول کرلی اور صدراشرف غنی کا شکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا وہ جلد ہی افغانستان کا دورہ کریں گے۔