ملک بھرمیں کورونا کےوارجاری،موذی وائرس مزید 58 جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت، ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹررپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیںجبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3 ہزار 308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.94 فی صد تک پہنچ گئی
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58 افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے، جبکہ 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 483 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 57 لاکھ 54 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 616 ہسپتالوں میں کورونا کے 2996 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 357 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ کورونا مریضوں کے لیے 1762 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے