کورونا وائرس کی دوسری لہر،مزید 37افراد چل بسے

ویب ڈ یسک (اسلام آباد) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 37مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ این سی او سی24 گھنٹوں میں ملک میں 3795افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 55354ہے، اب تک3لاکھ 56ہزار 542مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ4 لاکھ20 ہزار 294 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
این سی او سی رپورٹ کے مطابق سندھ میں1 لاکھ 84ہزار486 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں پنجاب 1 لاکھ 23ہزار 762 کے پی 49676جبکہ اسلام آباد میں 32816کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔گلگت بلتستان 4732بلوچستان میں 17466اورآزادکشمیر میں کورونا کے 7356 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سندھ میں 3019،پنجاب 3177 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں ،کے پی میں 1413،اسلام آباد میں 341اور بلوچستان میں 169 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔گلگت میں 98اور آزاد کشمیر میں 181افراد جاں بحق ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ و آپریشن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8398 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39076کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے 1749 وینٹیلیٹرز مختص ہیں جبکہ 353 مریض وینٹیلیٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 616ہسپتالوں میں کرونا کے 3094مریض زیر علاج ہیں ۔ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 94ہزار 242افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں