وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں کورونا کے پھیلائو، مثبت کیسز کی شرح، ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر غورکیا گیا،اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کی این سی او سی کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 81 فیصد مثبت کورونا کیسز کا تعلق بڑے شہروں سے ہے ،اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ 40 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ملک میں 81 فیصد مثبت کورونا کیسز کا تعلق بڑے شہروں سے ہے،گزشتہ ہفتے 40 فیصد ٹیسٹنگ کوٹیکٹ ٹریسنگ کی بنیاد پر کی گئی،ملک بھر میں 4503 مقامات پر سمارٹ لاک ڈان نافذ ہیں،،سمارٹ لاک ڈانز کے ذریعے 15 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 9.71 فیصد ہے،،ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 21.31 فیصد ہے،،ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 17.86، پشاور میں 16.66 فیصد ہے،ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی کل تعداد 2539 ہے، اجلا میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 322 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،،لاہور میں91، ملتان 45 ، راولپنڈی میں 19 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،،کراچی میں کورونا کے 82، پشاور 43 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں،،اسلام آباد میں کورونا کے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے