حکومت کی اہم پیشرفت، کورونا ویکسینیشن پلان تیار

ویب ڈیسک(اسلام آباد): حکومت نے کروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسینیشن کا پلان تیار کرلیاگیا ہے ، یہ مہم اگلے سال مارچ میں 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائعوزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسینیشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، ویکسینیشن مہم 3مراحل میں چلائی جائے گی، اس مہم کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی، جن میں 5 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز ہوں گے۔اس حوالے سے ذریع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فیز میں65 سے زائدالعمر95لاکھ شہریوں کی ویکسینیشن ہوگی، دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں