لندن: عالمی وبا کوروناوائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خاتون کولگا دی گئی

ویبڈیسک (لندن): دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خاتون کو لگا دی گئی۔ برطانیہ میں آج سے کورونا ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگائی گئی ہے۔ 90

سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو فائزر اور بایو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔کورونا وائرس کی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والی خاتون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم تباہ کن بیماری کو شکست دے سکیں۔ مارگریٹ نے اپنی 91ویں سالگرہ سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل ویکسین لگوائی۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ جدوجہد سے تیار ہونے والی ویکسین وسطی انگلینڈ کے مقامی اسپتال میں بذریعہ انجکشن دی گئی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق