کورونا منہ زور: ملک بھر میں کورونا کے 2963 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں،این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 60مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2963افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔


ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45324ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 72ہزار 271مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں4 لاکھ26 ہزار 142 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 87ہزار684 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 24ہزار 804 ، جبکہ کے پی میں 50506کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد میں 33420کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4761 ، بلوچستان میں 17540کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 7427 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 3081، پنجاب میں 3242 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے مطابق کے پی میں 1429،اسلام آباد میں 345اور بلوچستان میں 170 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، گلگت میں 98اور آزاد کشمیر میں 182افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8547اموات ہو چکی ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38092کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو: موٹر کار اورٹرک کے درمیان تصادم میں 2خواتین جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے 348 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 613ہسپتالوں میں کورونا کے 3030مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں اب تک 58لاکھ 65ہزار 944افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔