امریکہ : کورونا وائرس خطرناک صورتحال میں داخل ، 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ریکارڈ

ویب ڈیسک : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 7 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، جبکہ 15 لاکھ 88 ہزار 348 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے، جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 25 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 280 ہے، رپورٹ کے مطابق فرانس میں 23 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار940 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 87 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار82 اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ62 ہزار626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا، 1 کروڑ سے 2 کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔جس کے نتیجے میں اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ 4 کروڑ سے 5 کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

آخری ایک کروڑ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے، پہلی 1 لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ 4 لاکھ سے 8 لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی 2 لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری 2 لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔