کوروناوائرس سےپاکستان میں مزید 71 اموات, 2 ہزار 729 افرادمتاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار450، اسلام آباد میں 353، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، بلوچستان17 ہزار650، آزاد کشمیر7 ہزار578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او سی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبرپختونخوا 11.29 اورسندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر