9976aed9 89da 46bc 9254 17650d07b8e3

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی،وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد )وزیرِ اعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ دورہ کے موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم


وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ اللہ تعالی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایڈمرل امجد خان وفاقی وزرا ء پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف