کورونا کے وار تھم نہ سکے، 2,142نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2,142نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ترجمان این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 84 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37ہزار ‘905جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4لاکھ 62,814ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 9ہزار 557وگئی،اب تک 4لاکھ15,352فراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 35ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب