1

خیبرپختونخواہ کابینہ کا اہم اجلاس پیر کو طلب،18 نکاتی ایجنڈہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور)۔خیبر پختونخواہ کابینہ کا اہم اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے،محکمہ انتظامی امور نے 18 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا ہے.
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست خوراک کی پالیسی شامل ہے۔
ضم اضلاع کے 41 ایڈیشنل و سیشن ججز کے لئے گاڑیوں کی خریداری شامل ہے،آرمز قوانیں اور کریمنل پروسیجر میں ترامیم شامل ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

سزاوں سے متعلق بل اورلیگل ایڈ رولز میں ترامیم شامل ہے،صوبہ کے 4 اضلاع میں صفائی ستھرائی کے ادارے میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان کے لیے سفارشات بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

نان بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ پر پابندی اور آکسو ڈی گریڈیبل پلاسٹک شاپنگ بیگ کے اجراء سے متعلق قوانین میں ترامیم اور
ضلع سوات میں مالم جبہ ہوٹل،چیر لفٹ اور سکنگ ریزورٹ کی زمین سے متعلق معاملات بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔