Screen Shot 2021 01 01 at 8.45.56 PM

2020 میں پشاور بی آر ٹی،سوات ایکسپریس وے،رشکئی اکنامک زون،فاٹا انضمام جیسے بڑے منصوبے اور اہداف پایہ تکمیل تک پہنچائے-وزیراعلی محمود خان

ویب ڈیسک:وزیراعلی محمود خان کا ویڈیو پیغام، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ چیلنجز کے باجود 2020 کو صوبہ کے لئے کامیاب ترین سال قراردےدیا. عوام کو سال نو کی مبارکباد . 2021 میں مزید کامیابیوں کیلئے پرعزم ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران وراثت میں ملنے والے تمام بڑے منصوبے مکمل کئے،پشاور بی ارٹی،سوات ایکسپریس وے،رشکئی اکنامک زون منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے،پشاور ڈی ائی خان،سوات ایکسپریس وے فیزٹو،مخلتف اضلاع میں اکنامک زونز کا قیام اس سال کا ہدف ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ فاٹا انضمام بڑا چیلنج تھا،کامیابی سے مکمل کیا،اگلا مرحلہ ترقیاتی کاموں اور روزگار کا ہے،نئے سال میں اصلاحات ، پیداوار ، ترقی اور روزگار پر توجہ دیں گے،فوڈ پالیسی،طلبہ کے لئے سکالر شپس اور نئے تعلیمی اداروں کا قیام , صحت مراکز کا قیام ، انڈسٹریل اور زرعی ترقی نئے سال کی ترجیحات ہیں.

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید